جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بین الافغان مذاکرات، طالبان کا افغانستان سے اسلامی نظام کا مطالبہ

طالبان

قطر: بین الافغان مذاکرات میں طالبان نے افغانستان سے اسلامی نظام کا مطالبہ کردیا، پاکستان نے امن عمل کو ناکام بنانے والی قوتوں سے ہوشیار رہنے پر زور دیا ہے۔

قطر میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان دوہ دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے اسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ طالبان دہشتگرد عناصر کی میزبانی نہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

طالبان کا کہنا تھا کہ وہ پر امن، مستحکم، آزاد افغانستان کیلئے پرعزم ہیں، مستقبل کے افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہیئے، مذاکرات میں مشکلات آسکتی ہیں تاہم اسے جاری رہنا چاہیئے۔

افغانستان امن کونسل اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبداللہ نے کہا کہ اگر دونوں فریق مل کر پوری دیانت سے امن کے لیے کام کریں تو افغانستان کی مشکلات ختم کی جاسکتی ہیں اور اس کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیئے۔

دوسری جانب پاکستان نے امن عمل کو ناکام بنانے والی قوتوں سے ہوشیار رہنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں