جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ صرف مریم نواز کیلئے چادر اور چار دیواری کی بات کرتا ہے : شبلی فراز

بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے وزراء کمروں میں کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتے ہیں، بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ صرف مریم نواز کیلئے چادر اور چار دیواری کی بات کررہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو ورغلانے والوں کی حقیقت سب کو معلوم ہے۔ اپوزیشن جلسوں کی ناکامی کے بعد جھوٹ اور فریب سے کام لے رہی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ سندھ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کو چھپاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی۔ سندھ کے اثاثوں کو لوٹنا اور عوام کو بدحال رکھنا ان کا شیوہ ہے۔ اومنی اکاؤنٹس کی کرپشن ان کی کرپشن کی چھوٹی سی مثال ہے۔ سندھ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ سندھ حکومت کے وزراء کمروں میں کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی اداروں نے کیپٹن صفدر کے خلاف کارروائی کی، وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا : شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2 خاندانوں کے تسلط کا خاتمہ کیا۔ سندھ حکومت میں 10 برس سے کرپشن عروج پر ہے۔ بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ صرف مریم نواز کیلئے چادر اور چار دیواری کی بات کررہا ہے۔ بے نظیر کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، تب چادر اور چار دیواری کا تقدس کہاں تھا؟ ہماری خاتون اول کا ذکر کیا گیا، خاتون اول کا سیاست سے تعلق نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ انہیں علم ہے عمران خان کامیاب ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ سندھ حکومت ذاتی مفاد کے لیے جھوٹ کی سیاست کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں