جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بندروں کی وجہ سے کئی خاندان گاؤں چھوڑ کر چلے گئے

بندروں

ناراس پور: بھارت کے گاؤں ناراس پور میں بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے گاؤں والوں کو ہجرت پر مجبور کردیا، یہ بندر گھروں میں گھس کر سامان بھی اٹھا لے جاتے تھے اور فصلوں کو بھی تباہ کر رہے تھے۔

گاؤں سے اب تک 20 سے زائد خاندان ہجرت کر کے جا چکے ہیں، وجہ اس گاؤں میں بندروں کی بھرمار ہے جن کی تعداد اندازاً 400 ہے۔

تاہم اب گاؤں کے سرپنج نے گاؤں والوں کی مشکل حل کرنے کے لیے ان بندروں کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم بلا لی ہے جنہیں 15 سو روپے دیے جائیں گے۔ اس ٹیم نے اب تک 100 بندر پکڑ کر گھنے جنگل میں چھوڑ دیے ہیں جہاں سے وہ واپس نہ آسکیں۔

سرپنچ کا کہنا ہے کہ ان بندروں نے گھروں اور فصلوں پر تباہی مچادی تھی اور اس وجہ سے کسان بہت پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بندروں سے تنگ آکر بھارتی کسان نے پالتو کتے کو ٹائگر جیسا بنا دیا

ان میں سے کچھ کسان ایسے تھے جنہیں صرف ایک ہی قسم کی فصل اگانے پر مہارت حاصل تھی اور ان کی وہ واحد فصل بھی بندروں کے ہاتھوں تباہ ہوجاتی تھی، چنانچہ کسان پریشان ہو کر یہاں سے جانے لگے تھے۔

تاہم اب جب کسانوں کو علم ہوا کہ آہستہ آہستہ بندروں کا خاتمہ ہورہا ہے تو وہ اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں