جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بنگلہ دیش بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے مزید وقت مانگ لیا

بورڈ

لاہور: بنگلہ دیش بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے مزید وقت مانگ لیا، بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی کلیئرنس کے لئے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان، کچھ پلیئرز نے آمادگی ظاہر کردی

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الدین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے دورہ پاکستان کے لئے جزوی کلیئرنس دے دی ہے جبکہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے تجویز دی ہے کہ کراچی میں پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں