بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں میں تصادم 15 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش میں

چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے ایک ہی ٹریک پر آنے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم سے 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 76 سے زائد افراد جاں بحق

ضلعی آفیسر کے امدادی کارروائیوں میں پولیس، فوج اور فائر بریگیڈ کے محکمے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، جب اکثر مسافر سو رہے تھے، جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کس طرح دونوں ٹرینیں ایک پٹڑی پر آگئیں، تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے، جب ایک ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل توڑا ہو، تاہم اس واقعہ کی وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں عملے کی غلفت اور خستہ حال پٹڑی کے سبب اکثر و بیشتر ٹرین کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔