جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بنگلہ دیش میں مودی کی آمد سے قبل احتجاج، شہری سڑکوں پرنکل آئے

آمد

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم مودی کی آمد سے قبل ہی احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

دہلی میں فسادات کے تناظر میں بنگلہ دیش میں شہری نریندر مودی کی آمد کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کے بڑے مجمعے سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔

مظاہرین نے نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مودی کو آنے دیا تو ائیرپورٹ کا گھیراؤ کرلیا جائے گا۔

تمام مذہبی جماعتوں نے مودی کی آمد کے موقع پر بارہ مارچ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں