جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑی طلب، سرفراز کی واپسی نہ ہوسکی

بنگلہ دیش

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انیس ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں طلب کر لئے گئے سرفراز احمد کی واپسی نہ ہوسکی مصباح الحق کہتے ہیں محمد رضوان سے مطمئن ہیں سری لنکا سیریز والے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا سرفراز احمد ٹیم میں واپسی کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہے کامران اکمل، سلمان بٹ، عمراکمل اور احمد شہزاد کی قائداعظم ٹرافی کی پرفارمنس بھی رائیگاں۔

چیف سلیکٹرز و ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں بنگلہ دیشی ٹیم بی پی ایل سے کھیل کر آرہی ہے لڑکے فارم میں ہیں آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں کی بنگال ٹائیگرز پر پنجہ آزمائی کی تیاریاں جاری

کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی، بابراعظم، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، وکٹ کیپر، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں