جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی پاکستان آنے سے انکار

بنگلہ دیش

لاہور: دورہ پاکستان کنفرم ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم اور کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

دورہ پاکستان کے لئے تیار ٹیم کے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازمشفیق الرحیم نے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا، اس کے ساتھ بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین بھی دورے سے دستبردار ہوگئے۔

کرک انفو کے مطابق مشفیق الرحیم نے اس فیصلے کی وجہ اپنے اہلخانہ کے تحفظات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی میچ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

مشفیق الرحیم کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مزید کمزور ہوگئی ہے جسے پابندی کا شکار شکیب الحسن کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا

بنگلہ دیش بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے بتایا کہ بیٹنگ کوچ نیل میکنزی، فیلڈنگ کوچ ریان کُک دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے، اس کے علاوہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ماریو ولاوراین کا حال ہی میں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا جبکہ ٹیم اینالسٹ کی خدمات بھی اسکائپ پر ہی دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ خبریں