جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار، سریز کا شیڈول طے پا گیا

شیڈول

لاہور: پاک بنگلہ دیش سریز کا شیڈول طے پا گیا، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش سریز کا معاملہ آخر کار حل ہوگیا، بنگلادیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہوگئی، سریز میں تین ٹی ٹوئنٹی 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاون کردار ادا کیا ہے۔

پاک بنگلادیش سریز کے نئے شیڈول کے مطابق بنگال ٹائیگرز 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گے، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے مزید وقت مانگ لیا

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں ہوگا، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں