جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بنی گالہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس ڈکلیئر کیے جانے کا امکان

کیمپ

اسلام آباد: بنی گالہ کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کیمپ آفس ڈکلیئر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ آفس بنانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کرنا ضروری ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا چیف کمشنر کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال بنی گالہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس بنانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا کہ کیمپ آفس کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں