جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قرض بینک دیں گے، گھر گروی ہوگا، آپ نے قوم کو کیا دیا؟ مریم اورنگزیب

قرض بینک دیں

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ وعدہ پورا ہو رہا ہے، قرض بینک دیں گے، گھر گروی ہوگا، آپ نے قوم کو کیا دیا؟

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ‎فواد صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے، مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ ‎تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ پچاس لاکھ گھر دینے کے بولے تھے، آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی مافیا کی جیبیں بھرنے کے بعد تعمیراتی مافیا کی سہولت کاری جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی مافیا کو این آر او اور غریب عوام کو قرضہ کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے۔ جن چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اسُ پہ پورا پاکستان شرمندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھروں کا وعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے، اب سیاسی مخالفین شرمندہ ہیں : فواد چوہدری

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب آپ نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، تین سال میں عوام کو گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا، ‎اب مہنگائی بے روزگاری کے مارے عوام کو قرض پر گھر دے کر کہہ رہے ہیں گھر دے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر آ کر شرائط بتائیں، جس پہ عمران خان نہیں بینک گھر بنانے کے لئے قرضہ دے رہے ہیں۔ وہ قرضہ عوام کو واپس کرنا پڑے گا اور جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران صاحب کا کیا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرض بینک دیں گے، گھر گروی ہوگا، آپ نے قوم کو کیا دیا؟ قرض، مہنگائی اور جھوٹے خواب؟ ‎تین سال میں پانچ کروڑ لوگ غریب ہو گئے ہیں قرضے پہ گھر کیسے لیں۔

متعلقہ خبریں