جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بی اے پی کے خالد بزنجو بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب

سینیٹ

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار خالد بزنجو 38 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والی ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو 38 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غوث اللہ 21 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سینیٹ انتخاب کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جس میں سے 2 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میر حاصل بزنجو کے انتقال پر سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری

مسلم لیگ ن کے نواب ثنا اللہ زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے طور اتمانخیل جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مولوی نور اللہ نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔

صوبائی اسمبلی کے65 اراکین اسمبلی میں سے فضل آغا کی وفات کی وجہ سے 64 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوکر شام 4 بجے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں