جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بارن مونخ نے یویئفا سپر فٹبال کپ کا ٹائٹل بھی جیت لیا

بارن

برلن: بارن مونخ نے یویئفا سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا، یورپین لیگ کی ونر ٹیم نے سیولا کو شکست دے کر سال کا دوسرا بڑا اعزاز حاصل کیا۔

جرمنی کی مقبول ٹیم نے سپر فٹ بال کپ کے فائنل میں اسپین کی چیمپین ٹیم سیولا کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے کر ڈبل کراؤن مکمل کیا۔

بوڈاپسٹ شہر میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ کو پندرہ ہزار ایک سو اسی شائقین نے دیکھا، کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کسی فٹبال میچ کو اسٹیڈیم آکر دیکھنے والا سب سے بڑا کراؤڈ تھا۔

میچ کا فیصلہ ایکسٹرا ٹائم میں ہوا، مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ کے تیرویں منٹ میں سیولا کے اوکمپوس نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

بیس منٹ بعد بارن مونخ کی جانب سے کرزکا نے گول بنا کر اسکور ایک ایک سے برابر کیا۔

دوسرے ہاف میں دلچسپ مقابلے کے باوجود کوئی ٹیم مزید گول نہ کرسکی، اس طرح ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں بارن مونخ کے کھلاڑی مرٹینس نے فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

سال کے اختتام سے قبل بارن مونخ نے ایک اورٹرافی اپنے شو کیس میں سجا کر ڈبل کراؤن مکمل کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں