جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ اکتیس جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا

اکتیس جنوری کو

لندن : برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم بورس جانسن کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ برطانیہ آئندہ سال اکتیس جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

برطانوی الیکشن میں کامیابی کے بعد نئی پارلیمنٹ میں وزیراعظم بورس جانسن کی پہلی کامیابی بریگزٹ بل کے حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ کی صورت میں سامنے آئی۔

بورس جانسن کی حمایت میں تین سو اٹھاون اور مخالفت میں دو سو چونتیس ووٹ ڈالے گئے۔

نئی پارلیمنٹ نے بورس جانسن کے انتخابات کرانے کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔ برطانوی وزیراعظم کی اس کامیابی کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ برطانیہ اب آئندہ سال اکتیس جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا: بورس جانسن

بریگزٹ بل کے حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک کو دوبارہ متحد کریں۔

اس سے قبل بورس جانسن نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ بریگزٹ بل کے حوالے اکٹھے ہوجائیں اور ان کی حمایت کریں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے برطانیہ کو کھانے کے معیار میں کمی کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں