جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ میں ایک دفعہ پھر سے کورونا کیسز میں اضافہ

برطان

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، برطانیہ میں کورونا کیسز میں ساٹھ فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی مہلک وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس : برطانیہ میں تیس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی تاہم کورونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

برطانوی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں