جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

برطانوی ایکسپورٹ فنانس نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد اضافہ کردیا

پاکستان

لندن: برطانیہ کی کریڈ فنانس ایجنسی نے پاکستان کی معاشی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اعلان سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔

برطانوی ایکسپورٹ فنانس نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد ایک اعشاریہ پانچ بلین پونڈ مقرر کردی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے گزشتہ دو سال میں سرمایہ کاری کی حد تین گنا کردی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان پر ہمارے اعتماد کی علامت ہے اور اس سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔

متعلقہ خبریں