جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹرانسجینڈر سے متعلق بل کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈر سے متعلق بل کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ٹرانسجینڈر کیلئے روزگار میں کوٹہ رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر بھی انسان ہیں اور ان کے بنیاد ی حقوق ہیں، 2018 میں پارلیمنٹ میں پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعے یہ معاملہ سامنے آیا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی اس سارے عمل میں شامل رہی، پارلیمان میں بل پاس ہونے کے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں، شکایات میں کہا گیا کہ اس بل کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے، ٹرانسجینڈر کو حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، ٹرانسجینڈر سے متعلق بل کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ٹرانسجینڈر کیلئے روزگار میں کوٹہ رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے اس قانون کو غلط قرار نہیں دیا، سینیٹر مشتاق احمد نے قانو ن کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ترمیم پیش کی۔

متعلقہ خبریں