جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بشیر میمن کو قاضی فائز معاملے پر ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا : شہزاد اکبر

بشیر میمن کو قاضی

اسلام آباد : شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو قاضی فائز معاملے پر ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا تھا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بشیر میمن کی نجی ٹی وی کے شو میں جھوٹ پر مبنی گفتگو دیکھی۔ بشیر میمن کو قاضی فائز معاملے پر ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر نے چارج چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بشیر میمن کو کبھی انفرادی شخصیت کے خلاف کسی کیس کا نہیں کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا۔ بشیر میمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کے لیے وکلاء کو ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ خبریں