جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بزدار حکومت جلسے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت بیگم صفدر اعوان کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، حکومت جلسہ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان، بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے قافلوں کی پچاس پچاس گاڑیاں روکنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت جلسہ میں شریک تمام افراد کو پانی اور ماسک بھی فراہم کرے گی، لگائے گئے کنٹینرز اپوزیشن کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان حکومت پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگا کر عوام کو گمراہ نہ کریں، بزدار حکومت بیگم صفدر اعوان کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

فیاض الحسن چوہان آل شریف کے دور کی حکومتی آمریت کے برعکس بزدار حکومت جلسہ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں