جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بی بی سی نے شاہی خاندان کے خلاف ٹوئٹ پر ریڈیو پیش کار کو ملازمت سے فارغ کردیا

لندن : برطانوی ریڈیو پیش کار کو شاہی خاندان کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنے ایک برطانوی ریڈیو پیش کار کو شاہی خاندان کے نومولود بچے کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

اس پیش کار نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ کپڑوں میں ملبوس ایک چیمپنزی کی تصویر پوسٹ کردی تھی اوراس کے ساتھ یہ لکھا تھا: شاہی بچہ ( بی بی) اسپتال سے جارہا ہے۔

وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی حالیہ تاریخ میں پہلا بچہ ہے جو مخلوط نسل سے تعلق رکھتا ہے، اس کے والد برطانوی ہیں اور والدہ امریکی ہیں۔

بی بی سی ریڈیو 5 کے براڈ کاسٹر ڈینی بیکر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے ابھی ابھی مجھے فارغ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں