جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا ویکسین کا انتظار کرنے سے اچھا احتیاط کریں: عالمی ادارہ صحت

کورونا

نیویارک : سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنے کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ موجودہ نظام صحت کا استعمال کرتے ہوئے زندگیاں بچائیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ان خیالات کا اظہار علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین؛ ڈبلیو ایچ او نے امید افزا خبر سنادی

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا پھیلنے کی اہم وجہ بڑے اجتماعات ہیں چاہے وہ اسٹیڈیم میں ہوں یا کھلی جگہوں پر، نائٹ کلب میں ہوں یا بھیڑ والے مقامات پر ہوں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تیسرا کام عوام میں وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے جبکہ چوتھا کام یہ ہے کہ جو کورونا کی لپیٹ میں آجائیں انہیں آئیسولیٹ کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے اور ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں