جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھیں ہیں : حماد اظہر

ہر جگہ قیمتیں

اسلام آباد : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چین سے لیکر بنگلادیش تک دنیا میں ہر جگہ قیمتیں بڑھیں ہیں۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر انحصار بڑھایا جارہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بعد فرنس آئل پٹرولیم فیول پر انحصار ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈیمز بنانے پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ ضروری ہے کہ ڈیمز سے سستی بجلی پیدا کرکے درآمدی فیول پرانحصار کم کریں۔ ڈیموں کے ذریعے ہم اپنی زمین فوڈ سیکورٹی کے لئے بہتر استعمال کرسکیں گے۔ ڈیمز سے مستقبل میں ہمیں سستی بجلی دستیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏چین سے لیکر بنگلادیش تک دنیا میں ہر جگہ قیمتیں بڑھیں ہیں۔ ‏ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ بہت ٹیکس چھوڑ رہے ہیں۔ ‏کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے۔ ‏

یہ بھی پڑھیں : بدترین مہنگائی میں ملازمین کو بیروزگار کرنا شرمناک عمل ہے : شازیہ مری

حماد اظہر نے کہا کہ معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاء پر مرتب ہوئے۔ ‏دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں۔ ‏غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھیں ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ‏یورپ میں گیس کی قیمتیں 10 فیصد سے زائد بڑھیں۔ ‏گیس کی قیمتیں کنٹرول کی گئیں ہیں۔ ‏یوریا کھاد کی کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔ ‏450 ارب روپے کے تیل کی قیمتوں میں ریلیف دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں