جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بے منزل پرواز کے ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت

پرواز

کینبرا: آسٹریلوی فضائی کمپنی قنٹاس نے فضائی سفر جانے کیلئے بے چین افراد کے لیے بغیر کسی منزل کی پرواز کا اعلان کردیا، جس کے ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔

کرونا وائرس کے باعث بیشتر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کے باعث سفر کرنے کے شوقین افراد شدید مضطرب ہیں۔

اسی ضمن میں آسٹریلوی فضائی قنٹاس نے ایسی پرواز کا آغاز کیا ہے جس کی کوئی منزل نہیں ہوگی اور وہ کئی گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس اسی مقام پر آکر رکے گی جہاں سے طیارے نے اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذی جہاز اب اپنے موبائل فون سے اڑائیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قنٹاس ایئرلائن کے بے منزل طیارے کے ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے پہلی پرواز 10 اکتوبر کو سڈنی سے اڑان بھرے گی جو 7 گھنٹے تک ملک کے خوبصورت اور تفریحی مقامات کے نظارے کروانے کے بعد مسافروں کو واپس سڈنی ایئرپورٹ پر لے آئے گی۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 134 مسافر سوار ہوسکیں گے کیونکہ ان کے درمیان سماجی دوری برقرار رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں