جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صبر کریں آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا : عظمیٰ بخاری

صبر کریں

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے، صبر کریں آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خادمہ جی آپ کی قسمت میں ہی ذلیل و خوار ہونا ہے۔ صبر کریں ”آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا“۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے آج تیل، گھی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے جو عوام کو آر پار کیا ہے، اس کا نتیجہ تو آپ کو بھگتنا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعفوں پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے : فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کسی آٹا چور، چینی اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دے گی۔ آپ کا واویلہ اور ہلکان ہونا سب راہ فرار کے حربے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے۔ پتلیاں نچانے والے بھی ڈوریاں ہلاہلا کر تنگ آچکے ہیں۔ اڑھائی سال کا بچہ ویسے چلنا پھرنا شروع کردیتا ہے، لیکن اس بچے کو اب زیادہ دیر تک چمچے سے کھیر نہیں کھلائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں