جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سرکس کے دوران ریچھ بھپر گیا، ٹرینر پر حملہ

سرکس

ماسکو: روس میں سرکس کے دوران کرتب دکھانے والے ریچھ نے ٹرینر پر حملہ کر دیا۔

سرکس کے دوران ایک ریچھ بھپر ‏گیا اور اچانک اس نے خاتون ٹرینر پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں کو اس وقت غیرمعمولی ‏صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ریچھ بے قابو ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیوسائی نیشنل پارک کے برفانی علاقے میں نایاب بھورے ریچھ کی ویڈیو سامنے آگئی

ریچھ نے سب سے پہلے خاتون ٹرینر کو فرش پر گرا دیا اور پھر اس کے سر پنجے مارے۔ اسی اثنا میں دیگر فنکار بھی اسٹیج پر آگئے اور خاتون ٹرینر کو جلدی سے اٹھا کر ریچھ کی پہنچ ‏سے دور کردیا۔

ریچھ کے حملے میں خاتون ٹرینر سمیت دیگر فنکاروں کو زخم آئے تاہم ان سب کی حالت خطرے ‏سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں