جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اجے دیوگن کی کلب کے باہر پٹائی؟ اداکار کا بیان سامنے آگیا

اجے

دہلی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے و الے تصادم اور اس میں اجے دیوگن کی موجود گی کی افواہوں سے متعلق اداکار کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ ہفتے دہلی میں واقع ایک کلب کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ جھگڑنے والے گروپ میں موجود ایک شخص بھارتی اداکار اجے دیوگن تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے تینوں خانز کا بھارتی چینلز کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی نیوز چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چلنے والی ایک جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ اجے دیوگن ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے اداکار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں۔

اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ خبریں