جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میرے وزیر بننے سے پہلے فرنیچر کی خریداری کا ٹینڈر ہوا تھا: سعید غنی

سعید

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے وزیر بننے سے پہلے فرنیچر کی خریداری کا ٹینڈر ہوا تھا، ڈیسک خریداری کا سلسلہ جب میں وزیر تھا اس وقت شروع ہوا تھا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقائق لوگوں کے سامنے رکھنا ہماری ذمے داری ہے، پرائمری اور سیکنڈری کیلئے مختلف کمپنیوں کی بولیاں آئی تھیں، سردار شاہ اگست 2019 تک وزیر تعلیم تھے، اگست2019 سے فروری 2020 تک محکمہ تعلیم وزیراعلیٰ کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے: حلیم عادل

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے وزیر بننے سے پہلے فرنیچر کی خریداری کا ٹینڈر ہوا تھا، ڈیسک خریداری کا سلسلہ جب میں وزیر تھا اس وقت شروع ہوا تھا، 6 سے7سال سندھ میں ڈیسک کی خریداری نہیں ہوسکی، سندھ حکومت نے سستے دام ملنے والے ڈیسک نہیں لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی 2018 میں ایک سینٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی کے پاس جو بڈز آئی تھیں اسے رد کردیا گیا تھا، بڈز ساڑھے 5سے 6ہزار کی آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں