جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بیروت: دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد سو ہوگئی، 4000 سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے

دھماکہ

بیروت: خوفناک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد سو ہوگئی، دھماکے کی وجہ سے چار ہزار سے زیادہ افراد زخمی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔

بیروت میں زور دار دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔

یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کے دارالحکومت میں دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا، اٹھتر افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے، حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کردی۔ دھماکے میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

لبنانی سفیر کا کہنا ہے کہ گندم کا بڑا ذخیرہ بندرگاہ پر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بیروت گرجا گھر کے دھماکہ کہ دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جب گرجا گھر میں عبادت کے دوران گرجا گھرکی چھت گرگئی۔

لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے اس حادثے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں