جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بیروت دھماکہ، ترک صدر رجب طیب اردوان کا لبنان کیلئے امداد بھیجنے کا اعلان

ترک

انکارہ: بیروت دھماکے میں متاثر لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بیروت کی بندر گاہ میں دھماکے سے ہلاک اور زخمی والے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ طب کے حوالے سے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے، م لبنان کا اس مشکل گھڑی میں پرعزم طریقے سے ساتھ دیں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ لبنان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے مالی طور پر ملک کے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ خبریں