جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بھائی کے بعد بہن دعا ملک نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

شوبز

کراچی: اداکار فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے بعد اب اُن کی ہمشیرہ گلوکارہ دعا ملک نے بھی شوبز سے کنارہ کشی کا عندیہ دے دیا۔

میزبان و گلوکارہ دعا ملک نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی فیروز خان نے شوبز کی دنیا چھوڑی دی۔

دعا ملک نے جواب میں کہا کہ بھائی کی طرح میری جانب سے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کی ٹویٹ آنے والی ہے جس کے بعد میری بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ میرا بھی روحانیت سے گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آئی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب مخلوق سے خلوص، وفاداری اور حقیقی محبت سمجھ نہیں آتی تو پھر سمجھ آجاتا ہے کہ خالق کی محبت کیا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو دین کی جانب راغب کرنے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ تعالیٰ کا ہے اور ان تمام عمل میں کتابیں اور روحانی لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جوکہ اللہ پاک کے قریب کرنے کے سفر میں شامل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹویٹر پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں