جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: 105 سالہ خاتون نے کورونا کیخلاف جنگ جیت لی

خاتون

نئی دہلی : بھارت کی 105 سالہ خاتون نے مہلک وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں میں زیادہ تعداد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہے لیکن بھارت میں ایک عمر رسیدہ 105 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 105 سالہ خاتون کا کھانسی اور بخار ہونے کے باعث ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تاہم انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کے بجائے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا اور اپنے پوتے سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا جو مقامی اسپتال میں ڈاکٹر ہے۔

متعلقہ خبریں