جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: بے حد محبت کرنے پر بیوی نے شوہر سے خلع مانگ لی

بیوی

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک انوکھا ہی وقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا تھا اور وہ اس سے کبھی بھی لڑتا جھگڑتا نہیں تھا تو اس وجہ سے بیوی نے اپنے شوہر سے خلع کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شادی کے 18 ماہ بعد شوہر سے الگ ہونے کے لیے شریعہ کورٹ سے رجوع کیا۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا شوہر ان سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور کبھی بھی ان سے لڑتا جھگڑتا نہیں ہے جو کہ ان کے لیے تسلیم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر مجھ پر چیختے چلاتے بھی نہیں ہیں جب کہ مجھ سے کوئی بھی غلطی ہوجائے تو وہ فوراً ہی معاف کر دیتے ہیں، مجھے اس طرح کی زندگی نہیں چاہیے جہاں میرا شوہر میری ہر بات پر ہی راضی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: دو دن تک والد کی لاش کے ساتھ رہنے والی خاتون

درخواست گزار خاتون نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ میرے شوہر گھر کی صفائی ستھرائی سے لے کر کھانا بھی خود ہی بناتے ہیں اور گھر کے دیگر کام کاج میں بھی ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور میں اپنے شوہر کی ان عادات سے تنگ آچکی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

خاتون کی جانب سے دائر درخواست کو شریعہ کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا جس کے بعد اس نے مقامی پنچائت سے رجوع کیا تو پنچائت نے بھی خاتون کو خلع لینے سے منع کر دیا۔

متعلقہ خبریں