بھارت کا اگنی تھری ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی ناکام

بھارت

اڑیسہ: جنگی جارحیت میں مبتلا بھارت کا چین اور پاکستان کے تمام بڑوں شہروں تک رینج رکھنے والے 17 میٹر لمبے، 50 ٹن وزنی اور 2 میٹر قطر والے ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی بری طرح ناکام ہوگیا۔

بھارت میں زمین سے زمین پر طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی ساختہ اگنی تھری میزائل کا تجربہ تیسری باربھی ناکام ہوگیا، جوہری صلاحیت کے اگنی میزائل تھری کو عبدالکلام آئی لینڈ سے فائر کیا گیا جو لانچر سے نکلتے ہی سمندرمیں گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست تامل ناڈو شدید بارشیں، 21 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوا اور میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا، ذرائع کے مطابق اگنی تھری زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جو کہ ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگنی تھری کو تجربے کے مرحلے سے گزارنے کیلیے بھارتی انجینیئرز نے “جعلی پلے لوڈ” کے ساتھ فضا میں 2 ہزار 800 کلومیٹر کی دوری پر ہدف کو نشانہ بنانے کیلیے مار کیا تو محض 115 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد میزائل نے خود ہی اپنا رخ ہدف کے مخالف تبدیل کرلیا تھا اور سمندر میں گر گیا۔

قبل ازیں بھارت نے اگنی تھری میزائل پاکستان اور چین کے بڑوں شہروں تک مار کرنے کی بڑھک ماری تھی، 17 مئی 2010 کو اگنی-2 چوتھے تجربے میں کامیابی کے بعد بھارتی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔