مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کا سلسلہ 95 روز سے تاحال جاری

95 روز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 95 روز سے کشمیری کرفیو کے باعث گھروں میں قید ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ مقبوضہ وادی کشمیریوں کے لئے جیل بنی ہوئی ہے۔ 95 روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔

کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات سمیت دیگر ضروریات زندگی میسر نہیں، جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : اکتوبر میں 10 نوجوان قتل، 50 سے زائد خواتین سے زیادتی

انٹرنیٹ، ٹیلی فون سمیت ذرائع مواصلات اور آمدو رفت بند ہونے سے کشمیری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچوں کو بھی جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔ اظہار آزادی کی پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ بھارت کی مسلسل جارحیت کے باوجود انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔