جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

بھارت کی جانب سے خودساختہ جعلی حملے کا اندیشہ ہے: وزیراعظم

بھارت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ انھیں بھارت کی جانب سے خودساختہ جعلی حملے کاسخت اندیشہ ہے۔ بھارتی قابض فورسز ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

بھارت کی پے در پے دھمکیوں اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھی کرارا جواب دینے کی ٹھان لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت پر عوامی جذبات اور زمینی حقائق کی درست ترجمانی کردی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ گئے، سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا، پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ حملے کا بھی مستقل اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم حد سے بڑھ گئے، سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے اصرار کرے۔

عمران خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے خدشے کا بھی اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں