جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کو امن چاہیے تو کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے : شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کشمیر پر اپنی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو امن چاہیے تو کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے، پاکستان نے نفرتوں کو مٹانے کیلئے کرتارپور راہداری کھولی لیکن نئی دہلی نے ہمیشہ ردعمل منفی دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو ایک شاہراہ بنائی ہے، جس میں محبت کو پرو دیا گیا، پاکستان نے تو نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا موڑ لے، پاکستان کشمیر سے نظریں نہیں موڑ سکتا : شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن بحال کرنے کی متعدد کوششوں پر انڈیا کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا، کرتار پور راہداری کی تعمیر پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس دن تحریک انصاف کی حکومت معرض وجود میں آئی تو وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا بھارت امن کی طرف ایک قدم اٹھائے تو ہم دو اٹھائیں گے لیکن جواب کیا ملا؟ محاذ آرائی، طنزیہ جملے، اور پھر سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اگر امن چاہتا ہے تو وہ پھر کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے، دلی نے جو اقدامات اٹھائے ہیں، انہیں تو کوئی کشمیری نہیں مانتا ہے نہ ہی پاکستان قبول کرتا ہے، آج کوئی قابل ذکر کشمیری رہنماء بھارت کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہے اور یہ سوچنے کی بات ہے کہ ایسا کیوں ہے۔

متعلقہ خبریں