جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 28 افراد ہلاک ہوگئے

ہلاک بجلی

بہار: بھارت کے صوبے اتر پردیس اور بہار میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی نے اٹھائیس افراد کی جانیں لی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ مزید تین سے چار دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بہار اور اتر پردیس صوبوں میں مارچ تا جولائی کے عرصے میں کسانوں، محنت کشوں اور گڈریوں سمیت چار سو سے زائد افراد آسمانی بجلی سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ خبریں