جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت میں 1 سالہ بچی نے زندہ زہریلا سانپ نگل لیا

نگل

بریلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک سالہ بچے نے چھوٹا زہریلا سانپ نگل لیا۔

بریلی کے علاقے فتح گنج کے ایک گاؤں بھولاپور میں ایک سالہ بچے نے حادثاتی طور پر صحن میں کھیلتے ہوئے چھوٹا زہریلا سانپ نگل لیا، تاہم اس کی ماں نے بروقت دیکھ لیا اور دوڑ کر اس کے منہ سے سانپ کھینچ کر نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان 8 مرتبہ زہریلے سانپ کے ڈسنے کے بعد بھی زندہ بچ گیا

سانپ نگلنے کے فوراً بعد بچے کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ سانپ کریٹ ہیچلنگ تھا جو نہایت زہریلا ہوتا ہے، تاہم بروقت علاج سے بچے کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بھوک مٹانے کے لیے شکاری زہریلا سانپ کھا گئے

بچے نے سانپ کو کاٹا تھا اور تھوڑا سا نگل بھی لیا تھا، ماں نے دیکھا تو دوڑ کر اس کے منہ سے سانپ نکالا، پہلے تو وہ سمجھیں کہ شاید بچے نے فرش پر پڑی کوئی ٹھوس چیز نگل لی ہے لیکن جب انھوں نے باہر نکالا تو وہ ایک سانپ تھا۔

واقعے کے فوراً بعد انھوں نے بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں بچے کو سانپ کے کاٹے کا انجیکشن لگایا گیا، بچے کی حالت بہتر بتائی گئی ہے تاہم اسے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں