جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا

بھارتی

کانپور: بھارتی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک بکرے کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پولیس نے معمول کے گشت کے دوران ایک بکرے کو بغیر ماسک پہننے گھومتا دیکھا تو گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔

بکرے کے مالک نے تھانے پہنچ کر رہائی کی استدعا کی تو اس شرط پر کہ دوبارہ بکرے کو ماسک کے بغیر سڑک پر نہیں چھوڑا جائے گا، بکرا مالک کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مہلک وائرس کے خاتمے کیلئے کورونا دیوی کی پوجا

بھارت میں ہر شخص پر ماسک پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے لیکن جانوروں پر یہ پابندی لاگو نہیں۔

سوشل میڈیا پر پولیس کے اس رویے پر احتجاج کیا گیا تو بیکن گنج پولیس اسٹیشن نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بکرے کا مالک ماسک پہنے گھوم رہا تھا اس کی گرفتاری کے لیے بکرے کو تھانے لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں