جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: ملزم چہرے پر ماسک لگا کر پولیس کی حراست سے فرار

فرار

سہارنپور: بھارت میں ایک ملزم چہرے پر لگے ماسک لگا کر پولیس کو چکمہ دے کر حراست سے فرار ہوگیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں مقامی پولیس میڈیکل کروانے کے لیے ایک ملزم کو لے کر اسپتال پہنچی تو ملزم چہرے پر لگے ماسک کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

ریاستی حکومت نے باہر نکلنے والے افراد کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے جس کا ملزم نے پورا فائدہ اٹھایا اور موقع دیکھ کر فرار ہوگیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو رامپور پولیس کے ساتھ میڈیکل کے لیے ضلعی اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی تصویر اور تفصیلات ضلع کے تمام تھانوں میں چسپاں کروا دی گئی ہیں اور بہت جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں