جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: شادی کی تقریب میں کورونا سے‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد متاثر

شادی

کیرالا: بھارت میں‌ شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے کاسر گوڈ‌ میں‌ شادی میں‌ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز ہوا میں‌ اڑا دی گئیں۔

شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کی طبیعت بگڑنے لگی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تو رپورٹ میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مہلک وائرس کے خاتمے کیلئے کورونا دیوی کی پوجا

پولیس نے معاملے میں‌ دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض ‌ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں‌ کورونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں‌ شامل ہونے والے مہمانوں‌ سے کہیں‌ زیادہ لوگوں‌ نے شرکت کی۔

شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کو سانس لینے میں‌ دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں‌ پتا چلا کہ دلہا اور دلہن سمیت 41 افراد کرونا سے متاثر ہیں، واضح‌ رہے کہ کاسر گوڈ‌ میں‌ کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 658 ہے۔

متعلقہ خبریں