جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

سارہ

ممبئی: بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

بھارت سمیت پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بدقسمتی سے آج میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں طبیعت میں بہتری محسوس کر رہی ہوں لیکن مجھے جلد صحت یاب ہونے کے لیے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

🙏🙏🙏

A post shared by sara Khan (@ssarakhan) on

ایک انٹرویو میں سارہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے مجھے کورونا وائرس لاحق ہوا ہے تب سے میں سختی کے ساتھ ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ہدایت پر عمل کر رہی ہوں، یہاں تک کہ میں گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کر رہی ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔

متعلقہ خبریں