جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلمیں سنیما کے بجائے ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائیں گی

سنیما

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے باعث متعدد فلم کی ریلیز کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تھیٹر اور سنیما گھر بند ہونے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے آن لائن اسٹریمنگ سائٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ سروس ایمازون پرائم پر اب وہ بھارتی فلمیں ریلیز کی جائیں گی جنہیں اس ماہ کے آغاز میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔

ایمازون پرائم پر 7 نئی بالی وڈ فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس میں اداکار امیتابھ بچن اور ودیا بالن کی فلم بھی شامل ہے۔

اس ضمن میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تھیٹر مالکان نے دھمکی دی تھی کہ وہ معروف اداکار سوریہ کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں