جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بھارتی خاتون کرکٹر بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

بھارتی خاتون

ممبئی: بھارت کی خاتون کرکٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی دیوانی نکلیں، جمیمہ روڈریگس نے کہا کہ مجھے پاکستان کے اسٹار بیٹسمین کی کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔

پاکستان قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست بابر اعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے بھارت کی کرکٹر جمیمہ روڈریگس کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی بیٹنگ بے حد پسند ہے ایک انسٹاگرام براہ راست چیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً بابر اعظم کی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر میں بہت انجوائے کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے بھی بابراعظم کو حیران کن صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان بیٹسمین نے مجھے کئی طرح سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں نے حیران کردیا ہے، میں بابر اعظم کو کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اور کراچی کنگز میں ان کے ساتھ کھیل بھی چکا ہوں، یہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں