بھارتی ریاست تامل ناڈو شدید بارشیں، 21 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل

نیو دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے اور دیگر واقعات میں اکیس افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاستوں میں زلزلہ، عمارتوں کو نقصان

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ریاست کے نشیبی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں میں بارش کی شدت مزید تیز ہو سکتی ہے۔