جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بابا گرونانک کا 550واں جنم دن، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گرونانک

لاہور : بابا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

بابا گرونانک کی پانچ سو پچاسویں جنم دن کی تقریبات سکھ یاتریوں کی کثیر تعداد واہگہ بارڈر کی ذریعے واہگہ بارڈر کی ذریعے لاہور پہنچ گئی۔ سکھ یاتریوں کا اسقبال چیئرمین متروکہ واقف املاک اور ترجمان عامر ہاشمی نے کیا۔

شرمنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ بوس نے کہا کہ ہمیں یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ عمران خان نے وہ کام کر دکھایا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہم امن و بھائی چارے کا پیغام لے کر آۓ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈویل جاری

سکھ یاتری آج اور کل اپنی مذہبی رسومات ننکانہ صاحب میں ادا کریں گے۔ آٹھ نومبر کو سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے کرتارپور صاحب مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے۔

نو نومبر کو سکھ یاترئ کرتار پور صاحب میں افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد واپس ننکانہ صاحب آجائیں گے۔ دس اور گیارہ نومبر کو ننکانہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کریں گے

بارہ نومبر کو سکھ یاتری بھوک اکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتھن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد تیرہ اور چودہ نومبر کو سکھ یاترئ واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں