جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پیدائشی جھوٹے ہیں: کانگریس رہنما

چین جھوٹ

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما سلمان نظامی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پیدائشی جھوٹے ہیں۔

کانگریسی رہنما سلمان نظامی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے پہلے چین کے قبضے پر جھوٹ بولا، اب مودی سرکار کا میڈیا نقصان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے عوام کو بے وقوف بنا دیا ہے۔

کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی لداخ جھڑپ میں زخمی اہلکاروں سے ملے، زخمیوں کو نہ ڈرپ لگی نہ کوئی دوا کا نام و نشان تھا، کسی بھی زاویے سے وہ کوئی اسپتال نہیں لگ رہا، مودی کے دورے میں ڈاکٹرز کی جگہ فوٹوگرافرز تھے۔

متعلقہ خبریں