جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بگ بیش لیگ؛ شاداب کے متبادل کے طور پر انگلش کرکٹر سے معاہدہ کرلیا گیا

انگلش

آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی ٹیم ہو بارٹ ہیوریکینز نے آل راؤنڈر شاداب خان کے متبادل کے طور پر انگلش کرکٹر سے معاہدہ کرلیا۔

ہو بارٹ ہیوریکینز کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ انگلینڈ کے زیک کرالی سے متبادل انٹرنیشنل پلیئر کے طور معاہدہ کیا ہے۔

شاداب خان پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم انتظامیہ کے مطابق شاداب کی غیر موجودگی میں زیک کرالی انٹرنیشنل پلیئر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

خیال رہے کہ پاکستان کے آصف علی اور فہیم اشرف بھی ہو بارٹ ہیوریکینز میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں