جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

بھارت

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

 

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی طنزیہ ٹوئٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں