جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی میوزک کمپنی کے لئے بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک کمپنی  کے لئے یہ بڑی خبر ہے کہ بھارتی مقبول میوزک کمپنی ‘ٹی سیریز’ نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پھر سے البم میں شامل کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ہر طرف سے پاکستان کے ساتھ جارحیت اور انتہاپسندی کا مظاہرہ کرلیا تھا جس کے باعث بھارتی مقبول میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے ریلیز ہونے والے گانوں کی البم رلیز کرنے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکاروں جن میں عاطف اسلم کا گانا ’بارشیں‘ اور راحت فتح علی خان کے گانا ’زندگی‘ شامل کرلیے ہیں جنہیں یوٹیوب چینل ٹی سیریز  پر دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں